• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر اقوام متحد کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، مقررین

میلان ( شہباز بھٹی ) اٹلی کے شہر بریشیا میں ای یو پاک فرینڈ شپ یورپ اور عوام دوست گروپ اٹلی کے زیر اہتمام بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں یورپ بھر سے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے علاوہ اٹالین کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی ۔تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور تھے ۔کشمیر کانفرنس سے شہریار خان آفریدی ، چوہدری محمد سرور ،چوہدری محمد اقبال لوہسر اور دیگر نے اپنے خطاب میں بھارتی فوج کا کشمیریوں پر وحشیانہ ظلم کی سخت مذمت کی اور کہا کہ بھارت کی کشمیریوں کے خلاف جارحیت کا یہ عالم ہے کہ مہذب دنیا وہ پائلٹ گن جو کہ جانوروں کے خلاف بھی استعمال نہیں کرتی مگر بھارت وہ پیلٹ گن معصوم اور بے گناہ کشمیریوں کے خلاف استعمال کر رہا ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں اور یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے ۔
تازہ ترین