• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہی گیری لائسنس کا تنازع، فرانس کی برطانیہ کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکی

پیرس(نمائندہ جنگ ) فرانس نے بریگز ٹ کے بعد ماہی گیری کے لائسنس کے تنازع پر برطانیہ کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔حکومت کے ترجمان گیبریل اتل نے بدھ کو اعلان کیا کہ فرانس اگلے ہفتے کے آخر تک د ماہی گیری کے لائسنس کے تنازع میں برطانیہ کے خلاف جوابی کارروائی کر سکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اقدامات برطانیہ نے گزشتہ سال ہونے والے یوکے-یورپی یونین کے تجارتی معاہدے کا احترام نہ کرنے کے لیے "واضح آمادگی" دکھائے جانے پر کیے جا سکتے ہیں۔ فرانس نے برطانوی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنےعلاقائی پانیوں میں مزید چھوٹی فرانسیسی کشتیوں کو ماہی گیری کی اجازت دے جبکہ برطانیہ اور جرسی حکام نے درجنوں لائسنس کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔ فرانس ان پابندیوں کو بریگزٹ کے بعد کے معاہدے کے برعکس سمجھتا ہے جس پر برطانوی حکومت نے یورپی یونین کے ساتھ دستخط کیے تھے۔
تازہ ترین