اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) حکومت کی ٹیکس ریونیو میں اضافہ کیلئے کوششوں کے تحت سیالکوٹ میں ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کیلئے جاری منفرد مہم کے زبردست نتائج جاری ہیں ، سیالکوٹ میں ایک اور ترقیاتی منصوبہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہری کے نام کر دیا گیا،حکومتی سطح پر ٹیکس پیئرز کی حوصلہ افزائی ضروری ،سیالکوٹ میں 20ارب کے منصوبوں پر کام جاری ہے، کلین گرین منصوبے کے تحت شہر میں 2کروڑ روپے کی لاگت سے پارک کا افتتاح شہر کی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہری محمد داود نے کیا، منصوبے پر عثمان ڈار کے بجائے ٹیکس پیئر محمد داود کا نام درج کیا گیا ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی بر ائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے کہا کہ حکومتی سطح پر ٹیکس پیئرز کی حوصلہ افزائی وقت کی ضرورت ہے، حکومتی اقدامات کی نتیجے میں ریکارڈ ٹیکس محصولات موصول ہوئی ہیں،سیالکوٹ میں 20 ارب روپے کی لاگت سے میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے، پینے کا صاف پانی، سیوریج سسٹم، گرین پارکس، ٹریفک ری انجینئرنگ اور شہر کی ماسٹر پلاننگ پر کام ہو رہا ہے، بڑے پیمانے پر فنڈز کے اجراء پر وزیراعظم عمران خان ،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے شکر گزار ہیں،تمام ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ڈسٹرکٹ مینجمنٹ دن رات کام کر رہی ہے۔