• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالا،موبائل استعمال کرنے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

گوجرانوالا(آئی این پی) موبائل استعمال کرنے پر جھگڑے کے دوران بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کردیا۔گوجرانوالہ کے علاقے لیاقت کالونی میں بھائی نے بہن کو موبائل استعمال کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا، پولیس کے مطابق بہن بھائی میں موبائل کے استعمال کرنے پر جھگڑا ہوا تھا جس پر ملزم عمیر نے بہن ثنا کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے واقعہ کے بعد لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی ہے اور والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین