گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے ڈویژن بھر کےبارممبران پر مشتمل کنونشن منعقد ہوا جس میں حافظ آباد ، سیالکوٹ ، وزیر آباد ، گجرات ، منڈی بہاؤ الدین ، نوشہرہ ورکاں ، کامونکی ، سمیت 15بار کے صدر اور سیکرٹری اور ممبر پنجاب بار امتیاز نور مک ، سعید بھٹہ ، اشرف بگو، حافظ انصار الحق ، عمران اشرف ڈھلوں ، مسعود بھٹی ، ممبر پنجاب بار کونسل فیاض احمد وڑائچ نے شرکت کی جس میں نظامت کے فرائض سیکرٹری بار عمران حیدر نقوی نے سرانجام دیئے ، اس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل سعید بھٹہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ خود اس بار کیلئے ہائیکورٹ بنچ کی ریزولوشن پاس کر کے ہائیکورٹ بنچ کا اعلان کرے ،صدربار لاہور ہائیکورٹ ضیاء عبدالرحمن نے کہا ہے کہ ہم آپ کے اس جائز مطالبے میں بالکل ساتھ ہیں، صدربار گوجرانوالہ وقار حسین بٹ نے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 26مئی جمعرات 10بجے گوجرانوالہ سیشن کورٹ قائد اعظم بار ہال سے پوری ڈویژن بار کے ممبران اور وکلاء کی بڑی تعداد کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ روانہ ہونگے ۔