• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشرے میں تبدیلی کیلئے نوجوانوں کو سیرت النبی ؐ سے روشناس کرائیں‘ شاہ محمود

ملتان (سٹاف رپورٹر) عشرہ شان رحمت اللعالمین ؐ کے سلسلے میں پولیس لائنز ملتان میں سیرت النبی ؐکانفرنس کا انعقاد کیا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نےکہا کہ اسوہ حسنہ ؐ سے اقوام عالم کو پیغام دینا ہے کہ مسلمانوں کے نزدیک نبی اکرمؐ دنیا کی ہر چیز ہر رشتہ سے بڑھ کر ہمیں عزیز ہیں،معاشرے میں انقلابی تبدیلی کے لئے ضروری ہے کہ ہم سیرت النبی ؐ اور اسوہ حسنہ سے نوجوانوں کو روشناس کرائیں ،علامہ مظہر سعید کاظمی نے کہا کہ حکومتی سطح پر عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کا انعقاد ایک نہایت احسن اقدام ہے،مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ حضرت محمد ؐ نے دنیا میں رہنے کا جو طریقہ ہمیں بتایا ہے اس سے نفرتوں سے پاک باہمی اتحاد ،بھائی چارے، یگانگت، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی پر مشتمل معاشرے کی تشکیل ممکن ہے، کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد،سی پی او منیر مسعود مارتھ نے بھی اظہار خیال کیا۔ 

تازہ ترین