• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید میلاد النبیﷺ پر قیدیوں کی سزا معافی، صوبوں کے ہوم سیکرٹریز کو نوٹیفکیشن ارسال


عید میلاد النبیﷺ پر ملکی جیلوں میں موجود قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی کے حکومتی اعلان سے متعلق وزرات داخلہ نے چاروں صوبوں کے ہوم سیکرٹریز کو نوٹیفکیشن بھجوادیا ہے۔ 

اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمر قید کی دو تہائی سزا کاٹنے والے قیدیوں کو 90 روز کی اسپیشل معافی بھی مل سکے گی۔

عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والے 65 سال سے زائد مرد قیدیوں پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔

عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والی 60 سال سے بڑی خاتون قیدیوں پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔

اسی طرح ایک تہائی سزا مکمل کرنے والے 18 سال سے کم عمر نابالغ بچوں پر بھی 90 روز معافی کے نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر صدر پاکستان نے سزا معافی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

تازہ ترین