• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے کثیرالجہتی شراکت داری کو وسیع کرنا چاہتے ہیں، جان کیری کی سرتاج عزیز کو یقین دہانی

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے وزیراعظم کے مشیرسرتاج عزیز کو یقین دھانی کرائی ہے کہ امریکا پاکستان کیساتھ کثیرالجہتی شراکت داری کو وسیع کرنا چاہتا  ہے۔ امریکہ وزیرخارجہ نے یہ یقین دہانی لائوس کے دارالحکومت وینٹیانے میں ہونے والی آسیان ریجنل فورم منسٹریل میٹنگ کے دوران سائیڈ لائن ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کے دوران کرائی۔ اس ملاقات میں دونوں راہنمائوں نے علاقائی سلامتی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے حوالے سے جاری وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان میں کہاگیاہے کہ سرتاج عزیز اور جان کیری کے درمیان ملاقات میں افغانیوں کی قیادت میں افغان مصالحتی عمل کی اہمیت پر بھی بات کی گئی۔ جان کیری نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کو حاصل ہونے والی کامیابیوں کی بھی تعریف کی اور قبائلی علاقوں سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو سراہا۔ بیان کے مطابق دونوں راہنمائوں کے درمیان ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کابھی جائزہ لیاگیا جبکہ جان کیری نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کاجائزہ لینے اور علاقائی مسائل پربات چیت کے لیے جلد پاکستان کاد ور ہ کرنے کی خواہش کابھی اظہارکیا۔
تازہ ترین