• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لگتاہے نیب اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کررہا ہے، پشاور ہائیکورٹ

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس نثارحسین نے کہا ہے کہ اس طرح لگ رہا ہے کہ  نیب اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کررہاہے کیونکہ بہت سارے امورنیب کے دائرہ اختیارمیں نہیں آتے لیکن وہ اس میں مداخلت کرتا ہے اوراس طرح وہ اپنے مینڈیٹ سے آگے بڑھ رہا ہے  فاضل جسٹس نے یہ ریمارکس گذشتہ روز نیب کی جانب سے پیسکو کے نادہندہ صنعتوں کے خلاف نیب کی کاروائیوں کے خلاف دائررٹ در خوا ستو ں کی سماعت ے دوران دئیے جسٹس نثار حسین اور جسٹس مس مسرت ہلالی پرمشتمل دورکنی بنچ نے  نیب کو مذکورہ صنعتوں کے مالکان کو گرفتار اورانہیں ہراساں کرنے سے روک دیا جبکہ نیب سے اس حوالے سے تحریری جواب مانگ لیافاضل بنچ نے تین مختلف اسٹیل ملزکے ڈائریکٹرز یعقوب مرزا ٗ محبوب مرزا اورسہیل لطیف صدیقی کی جانب سے دائررٹ درخواستوں کی سماعت کی اس موقع پر درخواست گذاروں  کے وکیل شمائل احمدبٹ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گذاروں کی گدون امازئی صنعتی بستی میں کارخانے ہیں اورجب یہ صنعتی بستی قائم ہورہی تھی تو حکومت نے یہاں کے کارخانہ داروں کے لئے مراعات اورسہولتوں کااعلان کیاتھا تاہم 1997 ء میں حکومت نے اعلان کردہ مراعات واپس لے لیں جس کے باعث درخواست گذاروں نے یہاں پرقائم کردہ صنعتی یونٹس بند کردئیے۔
تازہ ترین