• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نا مانوس آواز دریافت کرتی ہے،
’’مبشر صاحب! کیسے مزاج ہیں آپ کے؟‘‘
میں سوچ میں پڑجاتا ہوں۔
وہ لہجہ دوستانہ ہوتا ہے،
انداز شائستہ، گفتگو شگفتہ،
لیکن کوشش کے باوجود نام یاد نہیں آتا۔
مجھے خیال آتا ہے کہ
کیا یہ شخص کوئی اجنبی ہے
اور پہلی بار کال کررہا ہے؟
یا کوئی پرانا واقف
جسے میں بھولنے کی بیماری کے سبب
پہچان نہیں پارہا۔
گفتگو ختم ہوجاتی ہے۔
پھر میں اپنے موبائل فون میں ایک نام تلاش کرتا ہوں۔
کال ملاتا ہوں۔
مانوس آواز ہیلو کہتی ہے
اور میرا نام سن کر جواب دیتی ہے،
’’سوری، رانگ نمبر۔‘‘
تازہ ترین