• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’کیا آپ واقعی پڑوسی ملک پر ایٹم بم مار دیں گے؟
پرائم منسٹر صاحب!‘‘
کھڑک سنگھ نے دریافت کیا۔
’’ہرگز نہیں۔
میں ایسا کیوں کرنے لگا؟‘‘
میں نے سر جھٹکا۔
’’لیکن رات آپ نے بیان دیا تھا
کہ پڑوسی باز نہ آیا تو
ہم ایٹم بم چلادیں گے۔‘‘
کھڑک سنگھ کے لہجے میں حیرت تھی۔
’’رات کو بیان دیا تھا نا؟
پینے کے بعد۔‘‘
میں نے آنکھ ماری۔
کھڑک سنگھ کی آنکھیں پھٹ گئیں،
’’آپ نے ایٹم بم چلانے کی بات
رات کو پینے کے بعد کی تھی؟‘‘
میں نے کہا،
’’ہاں تو ایسی باتیں ہوش میں کون کرسکتا ہے؟‘‘
تازہ ترین