• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کا اجلاس دو دن کے وقفے کے بعد آج پیر کو پھر ہوگا، اجلاس کے ایجنڈے پر ذوالفقارآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2016 پر قائمہ کمیٹی برائے قانون کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انٹر پرینرشپ بل 2015پر متعلقہ کمیٹی کی رپورٹ بھی جائزے کے لیے پیش کی جائے گی۔ اجلاس کی ایجنڈا میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن کی گزشتہ بارشوں میں حیدرآباد اور کراچی میں 16 لوگوں کی اموات سے متعلق تحریک التوا بھی شامل ہے۔ محکمہ قانون سے متعلق سوالات و جوابات اور مختلف معاملات پر بعض اراکین کے کال اٹینشن نوٹس بھی ایجنڈے پر رکھے گئے ہیں۔ امکان ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین پانامہ لیکس کے معاملے کی تحقیقات سے متعلق ایک قرارداد بھی پیش کرنے کی درخواست کریں گے۔
تازہ ترین