• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل کنٹریکٹ :سرفراز کو اے کیٹیگری ملیگی،آفریدی، اجمل آئوٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کی سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی نے ٹی 20 کپتان کو سرفراز احمد کو اے کیٹیگری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔عمر اکمل اور احمد شہزاد کی بھی ایک درجہ تنزلی ہوگی جبکہ محمد عامر کو سی سے بی کٹیگری ملے گی۔سابق کپتان شاہد آفریدی اور عالمی شہرت یافتہ آف اسپنر سعید اجمل سینٹرل کنٹریکٹ میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔شاہد آفریدی ، سعید اجمل  کے علاوہ  فواد عالم ، حارث سہیل ، عمر امین اور صہیب مقصود کے نام بھی سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل نہیں ہیں ۔ 28 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کی تجویز ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیا سینٹرل کنٹریکٹ فٹنس مسائل اور کیریئر کے اختتام پر کھڑے قومی کرکٹرز کے لئےمشکلات پیدا کرے گا۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز کے ستارے عروج پر ہیں۔مسلسل اچھی کارکردگی کی وجہ سے انہیں بی سے اے کیٹیگری میں رکھا جائے گا۔ انہیں شاہد آفریدی کی جگہ کیٹیگری اے میں شامل کیا جا رہا ہے جبکہ آل رائونڈر عماد وسیم بھی ایک درجہ ترقی کے ساتھ بی کیٹیگری  میں جگہ پا رہے ہیں ۔ محمد عامر، سہیل خان،حسن علی،محمد نواز ، شرجیل خان اور خالد لطیف نئے کنٹریکٹ میں جگہ پائیں گے۔کمیٹی کھلاڑیوں کی فہرست جلد بورڈ کے حوالے کرے گی اور حتمی منظوری کے بعد اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ان ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔ 
تازہ ترین