• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلائنڈٹی :20اسلام آباد، بہاولپور،پشاور،کراچی اوراوکاڑہ کی فتح

بہاولپور (نمائندہ جنگ) ٹی 20بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد، بہاولپور ، پشاور، کراچی اور اوکاڑہ نے میچ جیت لئے۔ پہلے میچ میں  بہاولپور نے 5کھلاڑیوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔ افضل نے 75اور ظفر نے 62رنز بنائے۔ لاہور نے7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 172رنز بنائے۔ ایاز نے 4کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ اِس طرح بہاولپور نے 72 رنز سے میچ جیت لیا ایاز کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ دوسرے میچ میں کوئٹہ نے   وکٹ پر 94رنز بنائے۔ اوکاڑہ نے ہدف 3کھلاڑیوں کے نقصان پرپورا کرلیا۔ بدر منیر نے 62رنز بنائے۔ اسلام آباد کے خلاف ینگ اسٹار کی ٹیم  73رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ فاتح سائیڈ نے ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرکے میچ جیت لیا۔ کراچی اور ایبٹ آباد کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ میں ایبٹ آباد کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 158رنز بنائے۔ ریاست علی نے 72 ناٹ آؤٹ کی بہترین اننگ کھیلی۔ کراچی کی ٹیم نے مقررہ ہدف پورا کرکے 3 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔پشاور کے خلاف فیصل آباد نے 79رنز بنائے۔ پشاور کی ٹیم نے صرف ایک کھلاڑی کے نقصان پر مقررہ ہدف پورا کرکے میچ جیت لیا۔ کوئٹہ اور اسلام آباد کے مابین کھیلے جانیوالے میچ میں کوئٹہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6کھلاڑیوں کے نقصان پر 106رنز بنائے۔ اسلام آباد کی ٹیم نے صرف ایک کھلاڑی کے نقصان پر مقررہ ہدف پورا کرکے 9 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ ایک اور میچ میں اوکاڑہ کی ٹیم 8کھلاڑیوں کے نقصان پر 144رنز بنائے۔ بہاولپور کی ٹیم نے صرف ایک کھلاڑی کے نقصان پر مقررہ ہدف پورا کرکے میچ 9وکٹوں سے جیت لیا۔ افضل نے 78ناٹ آؤٹ کی بہترین اننگز کھیلی۔
تازہ ترین