• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی 188یونین کونسلوں میں انسداد پولیومہم کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد پولیو مہم کراچی میںپیر کو شرو ع ہوگئی کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے سوبھراج اسپتال میں مہم کا افتتاح کیا۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی سلیم راجپوت ،کمشنر پولیو ٹاسک فورس کے کو آرڈنیٹر ڈاکٹر نصرت علی ، سلمان احمد اور دیگر بھی اس مو قع پر مو جو د تھے۔ کمشنرنے پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے خطاب کر تے ہوئے کمشنر کراچی نے کہ انسداد پولیو مہم میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے مہم پر کراچی کی تمام 188 یونین کونسلوں میں عملدرآمد کیا جا رہا ہے رہ جانے والے اور انکار کرنے والے بچوں پر خصو صی توجہ دی جارہی ہے۔کمشنر کراچی نے ان علما کرام، مذہبی رہنمائوں اور کمیونٹی کے لوگوں کا شکریہ اد ا کیا جو پولیو کے خاتمہ میں مدد کر رہے ہیں۔
تازہ ترین