• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چراغ حسن حسرت گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے طلباء کا احتجاج روڈ بلاک

کھوئی رٹہ(نمائندہ جنگ) چراغ حسن حسرت گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے طلباء کا اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف زبر دست احتجاج روڈ بلاک کر دی طلباء اور پولیس کے درمیان تصادم 6 طلباء زخمی پولیس کے اے ایس آئی سمیت تین ملازم زخمی پولیس نے 6 طلبا کو گرفتار کر لیا احتجاج اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے بوائز ڈگری کالج کے پروفیسر کے ساتھ تلخ لحجہ کرنے پر ہوا تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ او سمیت علاقہ معززین معاملہ کو سلجھانے کے لیے کوششیں شروع کر دیں چراغ حسن حسرت گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے تمام پروفیسرز نے اسسٹنٹ کمشنر کے رویے کی وجہ سے کلاسوں کا بائیکاٹ کر دیا تفصیلات کے مطابق چراغ حسن حسرت گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے طلباء نے اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد حسین کا پروفیسر محمد جمیل کے ساتھ نارواں سلوک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرہ چراغ حسن حسرت گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے شروع ہوا شرکاء احتجاج اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ کے خلاف زبردست نعرہ بازی کرتے ہوئے تھانہ چوک میں پہنچے اور احتجاجاََ روڈ بلاک کر دی پولیس نے روڈ کھلوانے کی کوشش کی تو طلباء اور پولیس کے درمیان تصادم ہو گیا جس سے اے ایس آئی فیصل صدیق ، تفتیشی آفیسر ز راجہ تاج، راجہ محمد خلیل زخمی ہو گئے تصادم سے6 طلبا ء بھی زخمی ہو گئے پولیس نے 6 طلباء محمد عدیل ولد مظہر حسین ساکن گلیاراں کلاس بی اے فائنل ، محمد ثاقب ولد محمد مطلوب ساکن بھیال کلاس بی اے فائنل، عقیل محفوظ ولد محمد محفوظ ساکن بنڈلی کلاس بی اے فائنل، سہیل اسلم ولد محمد اسلم ساکن روپڑی کلاس بی اے فائنل ، عاطف سکندر ولد سکندر حسین ساکن گلیار کلاس فرسٹ ائیر، فرقان حمید ولد عبدالحمید ساکن جونا کلاس فرسٹ ائیر کو روڈ بلاک اور پولیس پر حملے کے جرم میں گرفتار کر لیا چراغ حسن حسرت گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے تمام پروفیسرز نے اسسٹنٹ کمشنر کے رویے کی وجہ سے کلاسوں کا بائیکاٹ کر دیا ادھر انجمن تاجراں کھوئی رٹہ کے صدر راجہ محمد اشفاق ، سابق ایڈمنسٹریٹر ٹائون کمیٹی شوکت علی ناز ، واجد چوہدری ، انجمن تاجراں کھوئی رٹہ کے سابق سرپرست اعلیٰ چیئرمین محمد رفیق بجاڑ، جموں وکشمیر پبلک رائٹس پارٹی آزاد کشمیر کے صدر ضیاء الرحمن غازی، ٹرانسپورٹر چوہدری عبدالرزاق، صحافیوں سردار خالد آزاد ، اظہر ملک، سردار ساجد محمود، شہزاد ملک و دیگر نے کھوئی رٹہ کی فضاء کو پر امن بنانے کے لیے دونوں اطراف مزاکرات کر کے معاملہ کو سلجھانے کی کوششیں شروع کر دیں ۔
تازہ ترین