• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامشورو : رینجرز کا چیئرمین ٹائون کمیٹی کے ساتھ صفائی مہم کا آغاز

جامشورو (نامہ نگار)  حیدرآباد کے بعد جامشورو میں بھی ڈی ایس آر رینجرز محمد فاروق اور چیئرمین ٹاؤن کمیٹی لالافیصل پٹھان کی نگرانی میں صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ۔ اس موقع پر بیس سے زائد سینٹری ورکرز واسٹاف نے مختلف مشینوں کی مدد سے جامشورو اور قرب و جوار علاقوں میں صفائی کا شروع کردیا ۔اس موقع پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے جامشورو کے چیئرمین لالافیصل پٹھان نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور جامشوروٹاؤن بننے کے بعد ہماری پہلی ترجیح صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں پورے جامشورو شہر اورمضافاتی علاقوں میں مچھر ماراسپرے کرائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم رینجرزکے بہت مشکور ہیں جو اس مہم میں ہماری بھر پور مدد کر رہے ہیں ۔ اس صفائی مہم موقع پرٹاؤن کونسلرزخمیسو خان بروہی‘اسرارجتوئی‘ واحد بخش بھلائی‘ لالاصمد پٹھان ودیگر سیاسی سماجی اور صحافتی نمائندوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہٰ لیا، اس موقع پر شہریوں نے رینجرز اور چیئرمین ٹاؤن کمیٹی کے ساتھ صفائی مہم کا خیرمقم کیا گیا اور پھاٹک کے اطراف سے ٹھیلے اور دیگر انکروچمنٹ کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔
تازہ ترین