• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پرعمل درآمد کے لیے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کر لیا

واشنگٹن، اسلام آباد ( صباح نیوز)پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پرعمل درآمد کے لیے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی سربراہی میں وفد نے واشنگٹن میں عالمی بینک کے حکام ملاقات کی جس میں دریائے نیلم، چناب پر کشن گنگا اور رتلی ہائیڈرو پلانٹ کی تعمیر کا معاملہ اٹھایا گیا۔اٹارنی جنرل آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان نے معاملے پر جلد تین ججوں کی تقرری کی درخواست کی،عالمی بینک کے حکام نے سندھ طاس معاہدے پر اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کرا دی۔
تازہ ترین