• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باغ میں طویل لوڈشیڈنگ سے تاجر و عوام تنگ ہیں

باغ (نمائندہ جنگ) باغ اور دیگر مضافات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دوہرانیہ18گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔ باغ شہر رات بھر تاریکی میں ڈوبا رہتا ہے۔ باغ کے شہری پریشان، حکومت آزادکشمیر نوٹس لے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے باغ اور گردونواح کے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے۔ محرم الحرام کی آمد ہے مگر اواپڈا حکام کے کانوںپر جوں تک نہیں رینگتی۔ باغ کے تاجروںکا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ واپڈا والے فورس لوڈشیڈنگ کر رہے ہیں باغ کے شہریوں نے حکومت آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سے مطالبہ کیا کہ باغ اور دیگر مضافات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کروائے۔ 
تازہ ترین