• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نےکشمیر سےتوجہ ہٹانے کیلئے پاکستان سے جنگ کی تو نقصان اٹھائے گا، سردار یوسف

راولپنڈی( اپنے رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ بھارت نے خطے میں چوہدراہٹ قائم کرنے اور دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانے کیلئے پاکستان سے جنگ کی تو سب سے زیادہ نقصان اٹھائے گا،عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کے خاتمے کیلئے میدان عمل میں آئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق رکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور آہنی چٹان کی طرح پاک فوج اور موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ۔ 
تازہ ترین