• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’کرکٹرز کو امپائر سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔‘‘
ڈکی برڈ نے دعویٰ کیا۔
’’اور سلیکٹرز؟‘‘میں نے دریافت کیا۔
’’اچھے سلیکٹرز کسی کھلاڑی کو کپتان بنانے سے پہلے
امپائر سے رائے لیتے ہیں۔‘‘
ڈکی برڈ نے انکشاف کیا۔
’’تماشائی کون سے کھلاڑیوں کو پسند کرتے ہیں؟‘‘
میں نے سوال کیا۔
’’تماشائی جارح مزاج کھلاڑیوں کو پسند کرتے ہیں،
جو چھکے لگاتے ہیں، باؤنسر مارتے ہیں۔
لیکن امپائرز انہیں پسند نہیں کرتے۔‘‘
ڈکی برڈ نے بتایا۔
’’وہ کیوں؟‘‘ میں نے پوچھا۔
ڈکی برڈ نے کہا،
’’کیونکہ ایسے کھلاڑی بار بار اپیلیں کرتے ہیں
اور کسی امپائر کا فیصلہ تسلیم نہیں کرتے۔‘‘
تازہ ترین