• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم کے بدعنوان افسران کے خلاف آپریشن شروع کررہے ہیں، وزیرتعلیم

کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبا ئی وزیر تعلیم و خواندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ حکو مت تعلیم کے معیا ر اسا تذہ کی حا ضری اور کرپشن پر کسی بھی قسم کا سمجھو تہ نہیں کر ے گی ۔یہ با ت انہو ں نے محکمہ تعلیم میں  اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدا ر ت کر تے ہو ئے کہی ۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ تعلیم  میں بد عنوان افسرا ن کے خلاف جلد ایک آپریشن کلین اپ شرو ع کیا جا ئے گا اور ایسے تما م افسرا ن کا احتسا ب کیا جا ئے گا جنہو ں نے محکمہ تعلیم کو نقصا ن پہنچا یا اور محکمے کی بد نا می کا با عث بنے ہیں۔صوبا ئی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم میں ایمرجنسی کے نفا ذ کے بعد تعلیم کے تما م شعبو ں پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے ۔کئی ایسے منصوبے تشکیل دیئے گئے ہیں جن کے ثمرات جلد نظر آئیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ اسکو لز کو فرنیچر کی فرا ہمی شرو ع کر دی گئی اور فرنیچر کی فرا ہمی میں شفا فیت کو مد نظررکھا جا ئے گا اور اگر اس فرا ہمی میں کسی بھی طر ح کی بد عنوانی نظر آئی تو متعلقہ افسرا ن کے خلاف سخت کا رروائی کی جا ئے گی ۔صوبا ئی وزیر تعلیم نے اسکو لز کے سر برا ہو ں کو بھی ہدا یت کی کہ وہ فر نیچر کی وصولی میں کسی بھی کر پشن کا سا تھ نہ دیں اور ایما ندا ر ی سے فرا ئض انجا م دیں ۔جا م مہتاب حسین ڈہر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ زمینی حقا ئق کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے متعلقہ شعبو ں کو بہتر کریں اور اسکولز کا باقاعدہ معا ئنہ کریں ۔ اساتذہ کی حا ضری کو چیک کر نے کے ساتھ ساتھ معیا ر تعلیم پر بھی توجہ دیں ۔ 
تازہ ترین