• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورچی ،زیر علاج مریض کی ہلاکت کیخلاف ورثا کا لاش کے ساتھ دھرنا

بدین (نامہ نگار) تعلقہ اسپتال گولارچی میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث زیر علاج مریض جاں بحق ہو گیا واقعے کے خلاف متوفی کے ورثا نے کراچی بدین ہائی وے پر لاش رکھ کر دھرنا دیا اور ڈاکٹر کی گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔ متوفی کے ورثا کے مطابق گزشتہ شب وہ تیس سالہ مریض نثار چانڈیو کو پیٹ کی تکلیف کے علاج کے لئے تعلقہ اسپتال گولارچی لائے جہاں اسکا برقت علاج نہ کیا گیا اور نشاندہی کے باوجود مریض کو مطلوبہ طبی امداد نہ دی گئی جس کے سبب مریض اسپتال میں تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کے ورثا نے ڈیوٹی ڈاکٹر پر سنگین غفلت کا الزام لگایا اور شدید احتجاج کیا۔ انہوں نے متوفی کی لاش کو کراچی بدین ہائی وے پر رکھ کر دھرنا دیا جس کے سبب کراچی سے بدین براستہ سجاول ٹھٹھہ گھارو چلنے والی ٹریفک معطل ہو گئی اور مسافروں کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑا۔ اس موقع پر مظاہرین نے اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹر کے خلاف نعرہ بازی کی اور انکی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین