• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ اورمصطفیٰ کمال کے الزامات، پی ٹی آئی کی تحریک التوا جمع

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اورمصطفی کمال کے ایک دوسرے پرالزامات  کے معاملے پر سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرائی ہے،تحریک التواجمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان اور ثمرعلی خان نے سندھ اسمبلی میں جمع کرائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرعشرت العباد اورمصطفی کمال نے ایک دوسرے پرسنگین الزامات لگائے، دونوں نے جو الزامات ایک دوسرے پرلگائے ہیں اس سے کراچی سمیت پورے ملک میں امن وامان کی صورتحال متاثرہوئی ہے۔گورنرسندھ اورمصطفی کمال کے الزامات نے واضح کردیا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کا ذمہ دارکون ہے،تحریک التوا میں کہا گیا کہ 12 مئی اورسانحہ بلدیہ کوبھلایا نہیں جا سکتا، گورنرسندھ اور مصطفی کمال پہلے کیوں خاموش تھے اور گورنرسندھ فوری مستعفی ہوجائیں۔ تحریک التوا میں مطالبہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ گورنرسندھ اورمصطفی کمال کو کراچی بد امنی کیس میں شامل تفتیش کرے اور عدالتی کمیشن تشکیل دے کر الزامات کی تحقیقات کرائی جائے،بعدازاں میڈیا سے بات چیت میں خرم شیرزمان نے کہاکہ کراچی میں دہشت گردی سے متعلق الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئے ،الزامات سنگین نوعیت کے ہیں۔سندھ حکومت الزامات کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن قائم کرے۔انہوں نے کہاکہ بلدیہ فیکٹری میں لوگوں کو زندہ جلایا گیا۔لوگ قاتلوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، سانحہ12مئی کو کھلے عام قتل وغارتگری کی گئی۔وفاق عوام کوبتائے گورنر سندھ کا رول کیا ہے۔
تازہ ترین