• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں نے آن لائن ایف آئی آر سسٹم کو بھی تفریح کا ذریعہ بنا دیا

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر)شہریوں نے مدد گار 15  کی طرح آن لائن ایف آئی آر سسٹم کو بھی تفریح کا ذریعہ بنادیا ہے،رواں سال آن لائن ایف آئی آر پرتفریحا 3سو سے زائدفرضی ناموں سے غلط شکایات درج کرائی گئیں، جعلی شکایات درج کرکےپولیس کے وسائل اور وقت کا ضیاع کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لئے دو سال قبل کراچی پولیس کے سابق چیف غلام قادر تھیبو کے دور میں متعارف کرائے گئے آن لائن ایف آر سسٹم کے خاطر مثبت نتائج سامنے آئیں ہیں۔علاقائی پولیس اسٹیشن میں شہریوں کی شکایات کا ازالہ نہ ہونے کی صورت میں لوگوں کو یہ سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھر سے کراچی پولیس کی ویب سائٹ پر آن لائن ایف آئی آرسسٹم کے ذریعہ اپنی شکایات درج کرائیں،تاہم ،شہریوں نے اس نظام کو بھی تفریح کا ذریعہ بنادیا ہے،پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رواں سال اب تک مجموعی طور پر 22سو66 شہریوں نے اپنی شکایات درج کرائیں جس میں کاغذات کی گمشدگی سے لیکر اغواء کی شکایات شامل ہیں،جس میں سے 18سوباسٹھ شکایات پر کارروائی عمل میں لائی جاچکی ہے اور 15 زیر التواء ہیں جبکہ 3سو نواسی شکایات کو مسترد کیا گیا ہے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آن لائن ایف آئی آر سسٹم میں موصول شکایات میں سےمسترد کی گئی زیادہ تر شکایات ایسی ہیں  جو فرضی ناموں سے اور غلط ہیں،مسترد کی گئی مذکورہ شکایات پر آن لائن ایف آر ٹیم کی جانب سے کام کا آغاز کیا گیا تو معلوم ہوا کہ مدعی کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات سراسر غلط ہیں ،درج نام فرضی ہے اور رابطہ کے لئے دیئے گئے نمبرز بھی غلط ہیں جس کے بعدانہیں مسترد کیا گیا،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شکایات کو دیکھ کرایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جو آن لائن ایف آئی آر سسٹم کے ذریعے جعلی رپورٹ درج کرارہے ہیں۔ 
تازہ ترین