• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹوکیو (عرفان صدیقی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینٹر مشاہد اللہ خان پیر کو جاپان کے ایک ہفتے کے دورے پر ٹوکیو پہنچ رہے ہیں ، ان کو اس دورے کی دعوت مسلم لیگ ن جاپان کی جانب سے دی گئی ہے ، اپنے اس دورے میں مشاہد اللہ خان جاپان کے مختلف شہروں میں ن لیگ کی جانب سے منعقد کی جانیوالی تقریبات میں شرکت کریں گے ، اس حوالے سے ن لیگ انٹرنیشنل افیئر کے جنرل سیکریٹری شیخ قیصر محمود بھی جاپان پہنچے ہیں جبکہ مشاہد اللہ خان کے دورے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے جنرل سیکریٹر ی شمس بٹ ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری چوہدری عنصر ، نائب صدر ملک یونس اور ن لیگ یوتھ ونگ کے صدر علی کلیار پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے جو مشاہد اللہ خان کے دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دے گی ملک نور اعوان کے مطابق مشاہد اللہ خان کا یہ نجی دورہ ہے تاہم جاپان کے اہم سرکاری شخصیات سے بھی مشاہد اللہ خان ملاقات کریں گے اور پاکستان اور جاپان کے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے ۔
تازہ ترین