• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 افسران کی ترقیاں نظراندازکرنے کا اقدام واپس لینےکابیان جمع کرایا جائے،سپریم کورٹ

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)  عدالت عظمیٰ نے ʼʼوفاقی حکومت کے اعلیٰ افسران کی ترقیوں‘‘کے حوالہ سے دائر متعدد درخواستوں کی سماعت کے دوران سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آئندہ سماعت پر پانچ افسران کو ترقیوں میں نظراندازکرنے کااقدام واپس لینے کے سلسلے میں تحریری بیان جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متاثرہ افسران کے نام پروموشن بورڈ کے آئندہ اجلاس میں دوبارہ زیرغورلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ہے ۔ چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ وفاقی حکومت کے اعلیٰ افسران کامستقبل سلیکشن بورڈ کے رحم وکرم اورخواہشات پرحھوڑدینا مروجہ قوانین اور آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے  جمعہ کے روز ملک طاہر سرفراز اعوان سمیت درجنوں اعلیٰ افسران کی ترقیوں کے حوالہ سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن  کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ پانچ افسران کو ترقیوں میں نظراندازکرنے کااقدام واپس لینے کے کیلئے تیار ہیں۔
تازہ ترین