• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی پارلیمنٹیرین کی برطانوی ایم پیز سے ملاقات کا کشمیر کاز کوکوئی فائدہ نہیں ہوگا،زبیر شاہین

برمنگھم(پ ر)پاکستان رابطہ کونسل مڈلینڈز کے کنوینر زبیر شاہین نے کہا ہے کہ پاکستان کے پارلیمنٹیرین ان برطانوی ممبران پارلیمنٹ کو کشمیر پر بریفنگ دے رہے ہیں جنہیں برطانیہ کی کشمیری اور پاکستانی تنظیمیں اور کمیونٹی پہلے ہی مقبوضہ کشمیر کے حالات سے آگاہ کر رہی ہے ۔ قومی وسائل کو اس طرح ضائع نہ کیا جائے۔اگر ملاقات کرنی ہے توپھر حکومت کے ذمہ داروں سے ملا قات کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ یہ محض کاغذی کارروائی کی جارہی ہے ،کشمیر کاز کو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگاالبتہ کشمیریوں کی لاشوں پر سیاست ضرور ہو جائے گی۔حکومت پاکستان پہلے اپنی کشمیر پالیسی کو واضح کرے ۔
تازہ ترین