• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیرشاہ میں جھگڑے کے دوران ڈنڈےکے وار سے ایک شخص ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیرشاہ میں آپسی کے جھگڑے میں ڈنڈوں کے وار سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا، پویس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق شیرشاہ گلی نمبر 2میں گھر کے اندر جھگڑے دوران سر پر ڈنڈا لگنے سے28 سالہ مظفر اقبال ولد اللہ بخش شدید زخمی ہوگیا،جسےفوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا  گیاجہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی اپنی بہن کو لینے کیلئے  اسکی سسرال آیا تھا  اس دوران اسکا اپنے بہنوئی واجد علی سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس پر ملزم واجد علی نے اپنے سالے کوسر پر ڈنڈامار کر ہلاک کردیا پولیس نے ملزم واجد علی کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،مقتول خواجہ اجمیر نگری کا رہائشی تھا پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی۔ 
تازہ ترین