• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل کے خاتمے کے لئے آواز بلند کرنے کا فیصلہ

سکھر (بیورو رپورٹ) عوام کو درپیش مشکلات خاص طور پر صفائی ستھرائی کی ناگفتہ بے صورتحال، سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی، بجلی کی اعلانیہ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، تعلیم، صحت سمیت دیگر بڑھتے ہوئے مسائل کے خاتمے کے لئے سکھر اسمال ٹریڈرز اور ایوان صنعت وتجارت سکھر کی جانب سے مشترکہ طو رپرمسائل پر آواز بلند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی جاوید میمن کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے ایوان صنعت وتجارت سکھر کے صدر محمد اقبال آرائیں سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور محمد اقبال آرائیں کو ایوان صنعت وتجارت سکھر کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی، ملاقات کے دوران تاجروں اور صنعت کاروں نے مسائل پر تبادلہ خیال کیااور اس موقع پر متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ صنعت کار، تاجر مل کر عوام کے مسائل کے حل کے لئے آواز بلند کریں گے، ایوان صنعت وتجارت سکھر کے صدر محمد اقبال آرائیں نے کہا کہ سکھر شہر ہم سب کا شہر ہے جس کی بہتری کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔
تازہ ترین