• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4چینی باشندوں سمیت آٹھ ملزمان کیخلاف 9 لاکھ ڈالر سے زائد کار یفرنس دائر

پشاور(نیوزرپورٹر)قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے مقررہ وزن سے زیادہ antimony ( سرمہ   ) نامی دھات نکالنے کے الزام میں ملوث چار چینی باشندوں سمیت آٹھ ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے 9لاکھ 47ہزار704امریکی ڈالر ز  کا ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کردا دیاہے ۔ ریفرنس ایک جلد پر مشتمل ہے اور اس میں کل 16گواہان ہیں نیب کے مطابق ملزمان سابقہ ڈائریکٹر محکمہ معدنیات میاں فاروق،محمد اسلم مغل چیف ایگزیکٹیو آفیسر ، ڈئریکٹر ایم ایس tuny pak minrals انڈسٹریل ایریا اسلام ٓاباد،محمد سعید یوسف ،محمد آمین ،Qiufeng Fuکیوفنگ فو ،بیوی Honging Wen ہانگنگ ونگ ،بیٹی Hanwen Wen Fu ڈائریکٹرز ایم ایسز tuny pak minrals انڈسٹریل ایریا اسلام ٓاباد، Xu Pingژو پنگ ڈائریکٹر ایم ایس pakistan metal minrals انڈسٹریل ایریا اسلام ٓاباد  پر الزام ہے کہ مذکورہ کمپنیوں نے 2012میں چترال میں ہزاروں س مربع کلو میٹر پر معدنیات نکالنے کے لیے لائسنس حاصل کیا جس کے بعد محکمہ  معدنیات نے انہیں تین سال میں500ٹن antinomy نامی دھات  نکالنے کا معاہدہ کیا لیکن دونوں کمپنیوں نے مجموعی طور پر  تین سال میں 1458.72ٹن دھات نکالی جس سے سرکاری خزانے کو اربوں نقصان پہنچایا ۔ نیب نے تحقیقات مکمل کرکے ملزمان کے خلاف  9 لاکھ 47ہزار704امریکی ڈالر ز کا ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کر ادیاہے  جس پر مزید سماعت آئندہ چند روز میں ہوگی ۔
تازہ ترین