• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی محمود لائبریری کو کتابوں اور دیگر سہولیات کی فراہمی

پشاور ( نیوزڈیسک ) مفتی محمود لائبریری ڈی آئی خان شہر کی سب سے بڑی لائبریری ہے۔تاہم کتابوں کی کمی اور دیگر بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے اس لائبریری میں آنے والے مطالعے کے شوقین افراد مختلف قسم کے مسائل سے دو چار تھے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس لائبریری سے استفادہ کرنے کی طرف مائل کرنے کیلئے ایک بہترین اور مثالی ماحول کی فراہمی ضروری ہے۔ لہٰذا اسی مقصد کیلئے ضلعی انتظامیہ نے گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اس لائبریری کی تعمیر و بحالی، کتابوں کی فراہمی اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر مشتمل ایک منصوبہ مکمل کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت جی ڈی پی نے لائبریری کو مختلف موضوعات سے متعلق کتابوں کی فراہمی، مختلف سیکشنز کی نشاندہی کیلئے سائن بورڈز کی تنصیب،پارکنگ شیڈ کی تعمیر، پانی کی فراہمی کے انتظام اور الیکٹرک کولرز فراہم کئے گئے ہیں ‘ توقع ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے طلباء و طالبات، اساتذہ کرام، اعلیٰ تعلیم کے حصول کے خواہشمند افراد اور محققین کو تعلیم و تحقیق کیلئے بہترین ماحول میسر آ سکے گا ۔
تازہ ترین