• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سکھر(بیور ورپورٹ)نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ ”این سی ایچ ڈی“ کے اساتذہ کی جانب سے مطالبات کے حق میں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت اللہ ڈنو، احمد حسن منگی ودیگر نے کی۔ مظاہرین کاکہنا تھا کہ وہ 12سالوں سے سندھ کے دور دراز علاقوں میں جا کر بچوں کو انتہائی کم تنخواہ پر تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہے ہیں جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے کئی مرتبہ انہیں مستقل کرنے آسرے دیئے گئے ہیں لیکن انہیں اب تک مستقل نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر مستقل کیا جائے ۔
تازہ ترین