• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپین: بچے کی پیدائش پر باپ کو بھی4ماہ کی چھٹی ملے گی

میڈرڈ (نیوز ڈیسک) سپین میں بچے کی پیدائش پر باپ کو بھی ماں کی طرح تنخواہ کے ساتھ4ماہ کی چھٹی ملا کرے گی۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہسپانوی پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا کہ بچے کی پیدائش کے دوران مردوں کو بھی خواتین کی طرح تنخواہ کے ساتھ4ماہ کی چھٹی دی جائے کیونکہ ہسپتانوی آئین اور یورپین قانون خواتین اور مردوں کے برابر حقوق کی بات کرتا ہے جس پر پارلیمنٹ نے بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ بل کے حق میں173اور مخالفت میں صرف2ووٹ پڑے جب کہ2جماعتوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سپین میں بچے کی پیدائش پر باپ کو تنخواہ کے ساتھ13روز کی چھٹی کا حق حاصل تھا تاہم اب وہ بھی مائوں کی طرح4ماہ کی چھٹیاں کرسکیں گے۔
تازہ ترین