• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپو رکے نواحی گاؤں قادر بخش میتلو میں ہیپاٹائٹس کے2مریض جاںبحق

خیرپور(بیورو رپورٹ )خیرپو رکے نواحی گاؤں قادر بخش میتلو میں ہیپاٹائٹس بی کی خطرناک وبائی بیماری پھیل گئی دو دن کے اندر دو افراد جانبحق گاؤں کے کئی افراد وبائی بیماری میں مبتلا  ہو گئے تفصیلات کے مطابق خیرپور کے احمد پور کے نواحی گاؤں قادر بخش میتلو میں ہیپاٹائٹس بی کی خطرناک وبائی بیماری پھیل گئی ہے دو دن کے اندر  وبائی بیماری میں مبتلا گاؤں کے دو افراد شمن میتلو اور نذیر میتلو دم توڑ گئے جس سے پورا گاؤں سوگوار ہو گیا گاؤں کے سماج سدھارک کارکنوں پرویز احمد میتلو اور وزیر احمد میتلو نے خیرپور پہنچ کر صحافیوں کو بتایا کہ گاؤں میں ہیپاٹائٹس بی کی وبائی بیماری پھیل گئی ہے اور کئی افراد وبائی بیماری  میں پھنس  گئے ہیں جو بستر مرگ پر پڑے ہوئے ہیں ۔
تازہ ترین