• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئر مین پی سی بی شہریارخان کی پریس کانفرنس اچانک ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان کی پریس کانفرنس اچانک ملتوی کردی گئی۔انہوں نے منگل کی دوپہر قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرنا تھی۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں دھشت گردی کے واقعے کی وجہ سے پریس کانفرنس ملتوی کردی گئی۔ اب شہریار خان بدھ کوپریس کانفرنس کریں گے۔ پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں شہریار خان نے ایگزیکٹیو کمیٹی کے سر براہ نجم سیٹھی ،چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور ڈائریکٹرز سے ملاقات کی اور مستقبل کی حکمت عملی پر بات چیت کی۔
تازہ ترین