• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنے کے بارے میں شکوک و شبہات بڑھ گئے،جاوید ہاشمی

 کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں معروف سیاست دان جاوید ہاشمی نےمیزبان اسامہ غازی اور ہما امیر شاہ سے عمران خان کے دھرنے اور طاہرالقادری کی متوقع شرکت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاہرالقادری نے اس جوش و خروش سے اس دھرنے میںشرکت کا اپنی پارٹی کو حکم نہیں دیا جیسا اس سے قبل 2014میں دیا تھا اور دھرنے کے بارے میں شکوک وشبہات بڑھ گئے ہیں کہ کیا یہ کسی کے کہنے پر کیا جارہا ہے اور آگ اور پانی کو جمع کیا جارہا ہے تو اس کا نتیجہ کیا ہوگا سب کو معلوم ہے ،طاہرالقادری کے عمران خان سے اختلافات ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور ایک مقصد کے لیے ان میں اتفاق نہیں ہے اس لیے مجھے لگتا ہے کہ اس دھرنے کا نتیجہ بھی 2014جیسا ہی نکلے گا، ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کا بہت سے حلقوں میں احترام ہے اس میںبھی اب تھوڑی کمی آئی ہے ۔پروگرام میں سینئر دفاعی تجزیہ کار امتیاز گل، معروف کرکٹر رمیز حسن راجہ، ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ سروپ اعجاز اور دیگر نے بھی گفتگو کی۔
تازہ ترین