• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی کشیدگی سرمائے کا انخلاء، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید ترین مندی، 540 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ملک میں بڑھتی سیاسی کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ سے سرمائے کا انخلاء شروع ہو گیا ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گذشتہ کئی روز سے جاری تنزلی کا سفر تیز ہو گیا ہے ،جمعرات کو بھی مارکیٹ میں مندی کی بڑی لہر سےسرمایہ کاروں کے ایک کھرب سے زائدروپے ڈوب گئے جبکہ سرمائے کا مجموعی حجم 82 کھرب روپے سے کم ہو کر 81 کھرب روپے رہ گیا ، اسٹاک مارکیٹ 539.50  پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس  39900پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج جمعرات کو بھی شدید ترین مندی کی لپیٹ میں رہی ،کاروبار کے آغاز سے ہی پرافٹ ٹیکنگ کا عمل دخل دیکھا گیا اور سرمایہ کاروں نے نئی سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا ۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق  سیاسی افرا تفری نے مارکیٹ کو مندی کی جانب دھکیل دیا ہے ۔جمعرات کو کاروبار کے دوران  100 انڈیکس بیک وقت 40500 ، 40400 ، 40300 ، 40200 ، 40100 اور 40000 پوائنٹس کی 6 نفسیاتی حد وں سے نیچے گر گیا ۔ جمعرات کو کاروبارکے اختتام پر 100 انڈیکس میں 539.50 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی جس سے  100 انڈیکس 40526.81پ وائنٹس سے کم ہوکر 39987.31 پوائنٹس پرآگیااسی طرح  30 انڈیکس 242.49 پوائنٹس کی کمی سے 21870.14 پوائنٹس اور آل شیئرزانڈیکس 452.02پوائنٹس کی کمی سے 27473.83پوائنٹس پربندہوا۔جمعرات کے روز مارکیٹ کے سرمائے میں ایک کھرب 33 ارب 87 کروڑ 23 لاکھ 73 ہزار 97 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 82 کھرب 53 ارب 93 کروڑ 64 لاکھ 93 ہزار 445 روپے سے کم ہوکر 81 کھرب 20 ارب 6 کروڑ 41 لاکھ 20 ہزار 348 روپے رہ گیا۔جمعرات کومارکیٹ میں 38 کروڑ 40 لاکھ 5 ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو 12 ارب روپے تک محدودرہی جبکہ بدھ کے روز 34 کروڑ 75 لاکھ 27 ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو 13 ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی ۔ مارکیٹ میں جمعرات کے روز مجموعی طورپر 440 کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے 54 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیں اضافہ، 373 میں کمی اور 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے بینک آف پنجاب 4 کروڑ 16 لاکھ،این آئی بی بینک لمیٹڈ 2 کروڑ 35 لاکھ،ٹی آرجی پاک لمیٹڈ 2 کروڑ 22 لاکھ، کے الیکٹرک لمیٹڈ ایک  کروڑ 86 لاکھ اورورلڈکال ٹیلی کام ایک کروڑ 74 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوںمیں اتار چڑھاؤکے اعتبارسے وائتھ پاک کے بھاؤمیں 141.72 روپے اورسنوفی ایونٹس کے بھاؤمیں 75.36  روپے کااضافہ جبکہ یونی لیورفوڈز کے بھاؤمیں284.50 روپے اورباٹاپاک کے بھاؤمیں 199.80روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ۔
تازہ ترین