• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

100 بچوں کے اغوا میںملوث غیرملکی سمیت 4 ملزمان کے ریڈوارنٹ جاری نہ کرنے پر حکومت سے وضاحت طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نذر اکبرپر مشتمل بنچ نے 100بچوں کے اغوا میں ملوث غیر ملکی شہری ڈینس چارلس سمیت دیگر ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے وضاحت طلب کی ہے کہ سزایافتہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈوارنٹ گرفتاری جاری کیوں نہیں کیے گئے ۔سماعت کے دوران عدالت کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ اتنے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کے خلاف حکومتی سطح پر کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے گئے ہیں،واضح رہے کہ ماتحت عدالت نے 2002 میں ڈینس چارلس سمیت گروہ کے 4ملزمان کو 100بچوں کے اغوا میں جرم ثابت ہونے پر 7،7سال قید اور فی کس 1لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی تھیں ،استغاثہ کے مطابق ملزمان نے پاکستانی بچوں کو اغوا کرنے کے بعد انہیں مالٹا اسمگل کیا تھا بعدازاں مجرم ڈینس چارلس نے ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی تھی جس کے بعد ملزم بیروں ملک فرار ہوگیا تھا۔
تازہ ترین