• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ،شرقپور میں شادی شدہ جوڑا پر اسرار طور پر جاںبحق

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )جڑانوالہ روڈ کی آبادی بھٹی ٹاؤن شرقپور شریف میں شادی شدہ جوڑا پر اسرار طور پر جانبحق ہوگیا بتایا گیا ہے کہ بھٹی ٹاؤن میں ریاست علی اور اسکی بیوی ماریہ بی بی کئی برس سے رہائش پذیر تھے تاہم وہ اولاد کی نعمت سے محروم تھے ان کی عمروں کا اندازہ 30تا 35برس کے درمیان لگایا گیا ہے جمعہ کے روز وہ دونوں گھر میں پراسرار طور پر بے ہوش پائے گئے جنہیں اہل محلہ نے دیکھ کر فوری طور پر ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے پولیس نے ان کی نعشیں اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادی ہیں ، دریں اثناء لاہور روڈ کی آبادی ایس اے گارڈن میں پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی ریحانہ بی بی پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی، بتایا گیا ہے کہ ریحانہ بی بی کا تعلق قصور سے ہے جس نے ننکانہ صاحب کے نوجوان امین سے 8ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور وہ دونوں مذکورہ آبادی میں رہ رہے تھے جہاں پر صبح ریحانہ بی بی کی نعش غسل خانہ میں پائی گئی متوفیہ کی ہمشیرہ شبانہ بی بی جو شاہدرہ کی رہائشی ہے نے الزام عائد کیا ہے کہ ریحانہ بی بی کو اس کے سسرالی رشتہ داروں نے زہر دیکر مار ڈالا ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دی گئی ہے جس کی رپورٹ موصول ہونے پر اس کی ہلاکت کی وجہ معلوم ہوسکے گی ۔
تازہ ترین