• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی تبدیلی معاہدہ پر ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کریں گے ،جرمن چانسلر

فرینکفرٹ(سیّد اقبال حیدر)جرمن چانسلرانجیلا میرکل نے اپنی پارٹیCDU کی اہم میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پہلی بار امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے ،جرمن چانسلر نے انھیں انتخابات میں کامیابی کی مبارک باد دی اور دنیا کو درپیش دیگر مسائل کے حل کے ساتھ یہ خواہش بھی ظاہر کی کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی معاہدہ پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتی ہیں ،یاد رہے کہ ٹرمپ نے موسم کی تبدیلی سے نپٹنے کے لئے تاریخی معاہدہ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھاتاہم اب دونوں رہنمائوں میں اتفاقِ رائے ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ جرمنی نے اہم ترین صنعتی ملکوں اور ترقی کی دہلیز پر کھڑی ریاستوں کے گروپ G20کی سربراہی کی ذمہ داری حال ہی میں سنبھالی ہے،اور جرمن حکومت نے اپنی سربراہی کے عرصہ کے لئے دنیا میں امن،بھائی چارہ کو اپنا نصب العین قررار دیا ہے،اس سلسلے میں جرمن وفاقی کابینہ کے اہم وزیر، وزیر خزانہ وولفگانگ شوئبلے نے کہا کہ G20کے ممبران کو قوم پرستی اور منڈیوں تک رسائی نہ دینے جیسے خطرناک رحجانات سے بچنا ہوگا،دنیا کے مسائل قریبی اشتراکِ عمل اور باہمی اتحاد سے حل ہو سکتے ہیں،گروپ G20میں جرمنی کی ایک سال کی مدتِ صدارت کا نقطۂ عروج آئندہ برس جولائی میں مجوزہ سربراہ کانفرنس میں ہو گا جس میں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمر پوٹن آمنے سامنے ہونگے۔
تازہ ترین