• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جا ئیں، ند یم نصرت

لندن( جنگ نیوز)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے کہاہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جا ئیں اورجوافرادبھی اس سانحہ میں ملوث ہوں انہیں قانون کے مطابق قرارواقعی سزادی جائے ۔انہوں نے کہاکہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کوآگ لگانے کاواقعہ یقینا ایک بہت بڑاسانحہ تھا جس میں ڈھائی سوسے زائدمعصوم وبے گناہ شہری جاں بحق ہوئے تھے ، انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کاشروع دن سے یہ مؤقف ہے کہ اس سانحہ کے جوبھی ذمہ دارہیں وہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے اورانہیں کڑی سے کڑی سزاملنی چاہیے ۔
تازہ ترین