• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹرانسمشن ڈسپیچ کمپنی نے لائنوں کوسارے ملک میں تعمیرکیاواپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین

لاہور (نیوزرپورٹر)نیشنل ٹرانسمشن ڈسپیچ کمپنی کے محنت کشوں نے دن رات کام کرکے بجلی کی ٹرانسمشن لائنوں کو سارے ملک میں تعمیر کیا ہے جس سے قومی سطح پر ایک مربوط نیٹ ورک قائم کرکے بجلی کی لوڈشیڈگ کی دشواری کو دور کرنے کا سبب بنایا گیا ہے کارکنوں نے ادارہ کی عزت و نیک نامی کے لئے جوش و جذبہ سے کام ہوئے 500کے وی اور 220 کے وی کی چالو لائنوں پر مثالی اور منفرد ذمہ داری احسن طور پر پوری کی ہے اس صورتحال میں ایسے محنت کشوں کی جان کے تحفظ کے لئے ہر لمحہ سیفٹی آلات اور تحفظاتی ماحول برقرار رکھنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ محنت اور جانفشانی سے کام کرنے والے ہنر مند اور تجربہ کار کارکنوں کو جان لیواء حادثات سے محفوظ رکھا جاسکے ۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے زیراہتمام محنت کشوں کی قومی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر فیاض احمد چوہدری نے کیا کانفرنس میں سینکڑوں کارکنوں اور یونین نمائندگان نے بھرپور شرکت کی، مزدور رہنما خورشیداحمد جنرل سیکرٹری، دلاور خان، محمد رمضان، سہیل ندیم، حنیف ملہی ، خادم حسین ، عابد شاہ ، محمد عارف نے کہا کہ کارکنوں کو بہتر رہائش مہیا کرنے کے لئے گرڈوں پر قائم رہائشی کالونیوں میں شکست و ریخت والے کوارٹروں کی فوری مرمت ، سیکورٹی اور سکیلوں میں اضافہ ہونے کی بنا پر ان کو محکمانہ حق مطابق رہائش اور بچوں کے لئے بہتر تعلیمی سہولت بہم پہنچائی جانے کے لئے انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے ۔
تازہ ترین