• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین پرتشدد ،کنیئرڈکالج میں دستاویزی فلموں کے مقابلے

لاہور(نیوزرپورٹر)صوبای سیکرٹری برائے محکمہ ترقی خواتین پنجاب بشریٰ امان نے کہا ہے کہ محکمے کے زیر اہتمام خواتین پر تشدد کے خاتمے کی عالمی مہم کے سلسلے میں پروگرام 10 دسمبر تک جاری رہیں گے ۔ وہ یہاں کنیئرڈ کالج برائے خواتین میں محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمامHer Talk مہم کے تحت اپوا، یو این وویمن اور وائٹ ربن کے تعاون سے مختصر دورانیے کی دستاویزی فلموں کے مقابلے کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ۔اس موقع پر کالج کی پرنسپل مسز رخسانہ ڈیوڈ اداکارہ فریال گوہر ، اپوا کی کنٹری ڈائریکٹر درشہوار ، یو این وویمن کی حوریہ سعیدہ ، حسیب خان اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ صوبائی سیکرٹری نے محکمے کے زیر اہتمام جاری مہم کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمیناروں کا انعقاد جاری ہے جس میں خواتین کو حکومت پنجاب کے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور معاشی ترقی کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جا رہا ہے ۔آج کنیئرڈ کالج میں طالبات کے مابین خواتین پر تشدد کے خاتمے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے مختصر دورانیے کی دستاویزی فلموں کا انعقاد کیا گیا جس سے طالبات کو خواتین کے حقوق و فرائض اور مائینڈ سیٹ میں تبدیلی کے متعلق آگاہی حاصل ہوئی ۔ کالج کی پرنسپل ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ ، اداکارہ فریال گوہر ، اپوا کی در شہوار نے محکمانہ مہم کو سراہا ۔
تازہ ترین