• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ربیع الاوّل کی محافل کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے ہیں، علماءاتحاد بین المسلمین کا درس دیں:سی سی پی او

  لاہور(کرائم رپورٹر سے)سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے  پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں ربیع الاوّل کے سلسلہ میں علماء کرام کے ایک اہم اجلاس کے دوران خطاب کرتےکہا ہے کہ لاہور پولیس نے ربیع الاوّل کے بابرکت مہینے میں ہونے والی محافل اور سیمینار ز کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے ہیں ۔ علماء کرام خطبات کے دوران اتحاد بین المسلمین کا درس دیں۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈکٹر حیدر اشرف ، ایس پی سکیورٹی عبادت نثار اور ایس پی سٹی محمد نوید کے علاوہ علمائے کرام میں مولانا راغب حسین نعیمی، مفتی انتخاب احمد، پیر عثمان نوری،مولانا محمد آصف ، محمد علی نقشبندی ، مولانا محمد اظہر ، مولانا جاوید سمیت متعدد علمائے کرام موجود تھے۔
تازہ ترین