• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متاثرین منگلا ڈیم کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ، آفتاب سروری

اسلام گڑھ(نمائندہ جنگ) تحریک نفاذ نظام مصطفی ﷺ کے مرکزی چیف آرگنائزر آفتاب احمد سروری نے کہا ہے کہ ایڈہاک ملازمین کو نوکریوں سے سبک دوش کر کے ن لیگ آزاد کشمیر کی حکومت غریب گھرانوں کا معاشی قتل کررہی ہے۔گڈ گورننس اچھے کاموں اور مخلوق خدا کو انصاف دینے میں ہے۔متاثرین منگلا ڈیم آج بھی مسائل کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں اور حکومتی توجہ کے منتظر ہیں۔اقرباء اور برادری ازم کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کر کے ہی ہم تحریک آزادی کشمیر کو اس کی حقیقی روح کے مطابق اجاگر کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے مذید کہا کہ حکومت ایڈہاک سرکاری ملازمین کا معاشی قتل بند کرے۔ایڈہاک ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنا ناقابل برداشت عمل ہے۔تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں انتقامی کاروائیوں سے بین الاقوامی سطح پر منفی پیغام جا رہا ہے۔ن لیگ آزاد کشمیر کی حکومت انتقامی کاروائیوں کی بجائے غریبوں کو روزگار فراہم کرے اور ایڈہاک ملازمین کو مستقل کرے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین منگلا ڈیم آج بھی مسائل کی چکی میں پیس رہے ہیں۔ن لیگ کی حکومت متاثرین منگلا ڈیم کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھا جا سکے۔
تازہ ترین