• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاستی پالیسیوں سے انتہاپسندی فروغ پا رہی ہے،افراسیاب خٹک

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان ایک سکیورٹی اسٹیٹ ہے مگر خطے میں امن کے فروغ کے لیے پالیسیوں کا از سر نو جائزہ لینا ناگزیر ہو چکا ہے۔ریاستی پالیسیوں سے انتہاپسندی فروغ پا رہی ہے، غیر حقیقی پالیسی کی بدولت ملک انتہا پسندی کا شکار ہے۔ قانون کی پالیسیوں سے انتہاپسندی فروغ پا رہی ہے، غیر حقیقی پالیسی کی بدولت ملک انتہا پسندی کا شکار ہے۔ قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت کا تصور ادھورا ہے۔ عوام کی فلاح و بہبود ریاستی ترجیحات میں شامل نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سابق سینیٹرافراسیاب خٹک نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کی19 ویںسالانہ کانفرنس کے دوسرے روز کیا۔ کانفرنس کے دوسرے روز موسمیاتی تبدیلیوں، قدرتی آفات کے خطرات کے مقابلے، جنوبی اشیا میں امن و سلامتی، برابری پر مبنی شہریت اور شہری حقوق، جنگ اور آفت زدہ علاقوں میں غذائی تحفظ کی صورت حال کے علاوہ صحت، توانائی، معیشت اور خدمات کے موضوعات پر گفتگو کی الگ الگ نشستوں کے دوران مختلف ترقیاتی شعبوں کے ماہرین ڈاکٹر شہر یار طورو ، شیریں گل، عدنان شیر اور سعادت علی، کاشف سالک، زہانہ، حسن رضوی اور ڈاکٹر عالیہ ایچ خان، کے پال ہاروے، ڈاکٹرپرویز طاہر، نصیر میمن، ماجد عزیز، تحسین احمد اور کرامت علی، عمر ذخیل خال، گنتر سگیا یاترو، ہارون شریف، فوزیہ نسرین، ڈاکٹر قاسم جان، ڈاکٹر فہد سعید، ڈاکٹر آندے پارکر، ڈاکٹر عابد قیوم سلہری ،رچرڈ میلیٹ، ڈاکٹر جیولیا منویا ، ارینا موسل، ڈاکٹر فوقیہ صادق، میر حاصل خان بزنجو،وینگ نان، ڈاکٹر صفدر سہیل، ڈاکٹر مفتاح اسمعیل، ڈاکٹر عابد سلہری ، ڈاکٹر فرین سن، شکیل رامے، ڈاکر نتھا لین رینالڈز،خاور ممتاز،ڈاکٹر بتول زیدی، فائزہ ، ڈاکٹر لقمان اور ڈاکٹر گلناز انجم، ڈاکٹر گنا سکیرا، ڈاکٹر عائشہ خورشید، لی پلونگو اور حارث خلیق و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جنوبی ایشیا میںتنازعات اور خدمات کی فراہمی میں رکاوٹیںکے موضوع پر منعقدہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر افراسیاب خٹک نے مزید کہا کہ وہ قبل از بجٹ مشاورتی عمل کا بھی حصہ ہیں اور اس بنیاد پر دعوے سے کہہ سکتے ہیں کہ سماجی شعبے کے لیے کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا جا رہا ہے۔ چین ۔پاکستان اقتصادی گزرگاہ بطور توانائی اور شفاف بنیادی ڈھانچے کے لیے علاقائی تعاون کی بنیاد ‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والی نشست سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ سی پیک کی آفیشل ویب سائٹ کا افتتاح ہو جانے کے بعد اس حوالے سے تنازعات میں کمی آئے گی کیونکہ ویب سائٹ پر تمام اہم اعدادوشمار دستیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اقتصادی گزرگاہ کے حوالے سے اچھی توقعات رکھنی چاہئیں اور تنازعات کھڑے کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔
تازہ ترین