• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پیارے بچو! یہ میرے کلاس فیلوز کے بچپن کی تصویر ہے۔
نیلی شرٹ والا بچہ بڑا جھوٹا تھا۔
جھوٹ بول بول کے لیڈر بن گیا۔
آج کل اسمبلی کا ممبر ہے۔
پیلی شرٹ والا بچہ بڑا مکار تھا۔
اس نے بزنس کیا
اور ٹیکس بچا بچا کر ارب پتی بن گیا۔
آج کل پراپرٹی کا کام کررہا ہے۔
لال شرٹ والا بچہ کام چور تھا۔
اس نے سرکاری ملازمت کی،
خوشامد کر کر کے ترقی کر گیا۔
آج کل صوبائی سیکریٹری ہے۔
سفید شرٹ والا بچہ بڑا ذہین تھا۔
ہمیشہ سچ بولتا تھا۔
آج کل اسے کسی نے اغوا کیا ہوا ہے۔
تازہ ترین