• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن امیدوار اپنی شکست کو دل سے تسلیم کریں،یو بی جی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)یو بی جی کے مرکزی ترجمان گلزار فیروز، خالدتواب اورڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے زبیرطفیل کو بھاری اکثریت سےفیڈریشن کا صدر منتخب کیا مگر اس کے باوجود بھی پی بی جی /بی ایم پی رہنماؤں کی جانب سے اپنے امیدواروں کی ہار کے بعد بھی اپنے شکست خوردہ صدارتی امیدوار عبدالرحیم جانو کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ بلا جواز ہے  اور یہ مان لیں کہ پاکستان کی تاجربرادری نے انہیں مسترد کردیا ہے۔
تازہ ترین