• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کپ خواتین باسکٹ بال،کراچی بی کی کام یابی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان نے کہا کہ نیشنل بینک باسکٹ بال سمیت ہر کھیل کی بھر پورمد اور حصلہ افزائی کرے گا ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے بے نظیر بھٹو اسپورٹس کمپلیکس کے پی ٹی میں کشمیرکپ آل پاکستان وومن باسکٹ بال ٹورنامنٹ میںکیااس موقع پر کے پی ٹی کے کرنل بصیر عالم کے لیکٹرک کے اسپورٹس انچارج میجرریاض محمود ، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمدعلی راجپوت ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئر مین غلام محمدخان ، عبدالناصر ، آمنہ مختار اور دیگر موجود تھے ۔ اویس اسد خان نے کہا کے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کی تزاین آرائش کا کا م شروع کر دیا ہے ۔ اس موقع پر کرنل بصیر عالم نے کہا کے کے پی ٹی کھیلوں میں بھر پور کردارادا کرتارہے گا۔ کھیلے گئے میچوں میںلاہور بی نے کراچی سی کو ، واپڈا بلیوزنے واپڈگرین کو آرمی وائٹ نے آرمی گرین کو کراچی بی نے کراچی اےکو آرمی بی نے کراچی سی کو آرمی وائٹ نے لاہو بی کو شکست دی ۔
تازہ ترین